20 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 20:39
حیدرآباد: کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف اہلسنت و الجماعت کا احتجاج
جیو نیوز - حیدرآباد…حیدرآباد میں اہلسنت والجماعت کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ڈاکٹرخادم حسین ڈھلوں سمیت کراچی میں کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی اہلنست والجماعت حیدرآباد کی جانب سے پریس کلب کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شریک کارکنوں نے ہاتھوں میں بینرز اٹھارکھے تھے، مظاہرین سے اہلنست والجماعت کے رہنماوں مولانا مسعود الرحمان عثمانی، عبدالغفار شاکر، سید عاصم علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے بھکرلیہ سے ڈاکٹرخادم ڈھلوں، اور کراچی آپریشن میں بے گناہ کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایک جانب بھکر مِیں پانچ کارکنوں کو سفاکانہ طریقے سے قتل کرنے پرکارکناں مشتعل تھے تو دوسری جانب قاتلوں کوگرفتار کرنے کے بجائے ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں کو بلاجواز گرفتار کرلیا گیا جو قابل مذمت اور کارکنوں کو اشتعال دلانے کے مترادف ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈی پی او بھکر کو معطل کرکے ڈاکٹر خادم حسین کورہا کیا جائے بصورت دیگر ملک بھر میں سخت احتجاج کیا جائے گا۔