تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 14:56

رینجرزاورپولیس اہلکار جذبے کے تحت آپریشن کررہے ہیں،قائم علی شاہ

جیو نیوز - کراچی…وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ 25 سال پرانا امن و امان کا مسئلہ 2 ہفتے میں حل نہیں ہوسکتا۔ اغوا اور بھتہ خوری میں کمی آنا شروع ہوگئی،کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلرز،اغوااوربھتہ خوری کے ملزمان کاتعاقب پہلی ترجیح ہے،رینجرزاورپولیس اہلکارجذبے کے تحت آپریشن کررہے ہیں جس پر کراچی کے شہریوں نے آپریشن پراعتمادکااظہارکیا ہے۔کراچی میں ہونے والی بھتہ خوری میں کافی کمی آئی ہے امید ہے دیگر معاملات میں بھی بہتری آئے گی۔وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید کہا ڈی جی رینجرزاپنی کارروائیوں سے تحریری طورپر روزانہ کی بنیاد پر آگاہ کرتے ہیں، اسی طرح آئی جی سندھ بھی روزانہ کی بنیادپرکارروائیوں سے آگاہ کررہے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.