تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 19:29

مری سے گرفتار ملزمان کا تعلق سنی تحریک سے ہے،ڈی آئی جی ساوٴتھ خالد شیخ

جیو نیوز - کراچی…ڈی آئی جی ساوٴتھ خالد شیخ نے کہا ہے کہ مری سے گرفتار ہونے والے 14 ملزمان کا تعلق سنی تحریک سے ہے جبکہ سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے بھی گرفتار شدگان کو اپنا کارکن تسلیم کیا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ خالد شیخ کا کہنا تھا کہ مری سے گرفتار ملزمان کے خلاف قتل ، ڈکیتی اور اغوا برائے تاوان سمیت متعدد مقدمات درج ہیں۔دوسری جانب سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے گرفتارشدگان کو اپنے کارکن تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مری سے گرفتار تمام افراد ہمارے ساتھی ہیں۔کارکنوں کو اپنی مدد آپ کے تحت خود کو محفوظ رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.