22 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 12:25
نواز شریف امریکا روانہ ،بھارتی ہم منصب سے ملاقات 29ستمبر کو ہوگی
جیو نیوز - اسلام آباد…وزیر اعظم نواز شریف نور خان ایئر بیس اسلام آباد سے امریکا کے دورے کیلئے روانہ ہو گئے،وہ آج رات لندن میں قیام کے بعد کل امریکا روانہ ہوں گے۔پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات نیویارک میں 29 ستمبر کو ناشتے کی میز پر ہوگی۔ دورہ امریکا کے دوران وزیراعظم نواز شریف 27 ستمبرکوجنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب ،بھارتی ہم منصب سمیت عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیر اعظم کی امیر کویت،جاپان کے وزیر اعظم،یورپی یونین کے صدر ،نیٹو کے سیکرٹری جنرل،آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈایریکٹر سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔وزیر اعظم کی دورے میں بل گیٹس ،سعودی عرب کے سعود الفیصل ،ڈنمارک کے اعلیٰ حکام اور چینی وزیر خارجہ سے بھی ملاقاتوں کا امکان ہے۔