22 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 12:57
عمران خان سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس چھوڑ کر پشاورروانہ ہو گئے
جیو نیوز - اسلام آباد…چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس چھوڑ کر پشاورروانہ ہو گئے۔عمران خان نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے بر سر پیکار ہیں۔ عمران خان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مشکل کی ہر گھڑی میں اپنے لوگوں کے ساتھ ہیں۔ پوری قوم بالخصوص خیبر پختونخوا کی عوام کو مکمل طور پر محفوظ بنا کر ہی دم لیں گے۔پشاور میں گرجا گھر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور جانوں کے ضیاع پر بے حد دکھ ہے،عمران خان نے متعلقہ حکام کو خمیوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔