تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 13:29

دہشتگردی کرنیوالے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں ،خواجہ سعد رفیق

جیو نیوز - لاہور…وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پشاور میں چرچ پر وحشیانہ حملہ حکومت کے مفاہمتی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے،عبادت گاہوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں ،ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پشاور کے گرجا گھر میں خودکش حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،کسی بھی مذہب یا مسلک کی عبادت گاہ مقدس اور قابل احترام ہے ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشریف کے جنرل اسمبلی سے خطاب کے موقع پر چرچ پر حملہ پاکستان کو دنیا میں شرمندہ کرنے کی سازش ہے،خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حکومت نے مفاہمتی عمل کو آگے بڑھا نے کیلئے کئی اقدامات کئے،پاک فوج کو اشتعال دلانے کیلئے فوجی افسران کو شہید کیا گیا اس کے باوجود پاک فوج نے حوصلے کا دامن نہیں چھوڑا اور امن کو موقع دینے کی بات کی،سعد رفیق کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے وفاقی حکومت خیبرپختونخواہ حکومت کی موثر معاونت کریگی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.