تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 14:34

پشاورچرچ دھماکے،جاں بحق افراد کے لواحقین کا جی ٹی روڈ پر احتجاج

جیو نیوز - پشاور …پشاور کے کوہاٹی چرچ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین نے لاشیں جی ٹی روڈ پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔کوہاٹی چرچ دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کے تابوت اٹھائے ان کے لواحقین جی ٹی روڈ پر سورئے پل چوک پہنچے اور لاشیں سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے حکومت اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ کچھ دیر بعد مظاہرین تابوت اٹھائے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے باہر جمع ہوئے اور احتجاج شروع کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.