22 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 15:22
مسیحی برادری کیساتھ ہیں، سیاسی رنگ دینے والوں کو شرم آنی چاہیے،عمران خان
جیو نیوز - پشاور…پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہپشاور میں 210 واں حملہ ہوا ہے ، مسیحی برادری کے ساتھ ہیں ، امن کے لیے پورا زور لگائیں گے، واقعے کو سیاسی رنگ دینے والوں کو شرم آنی چاہیے ۔پشاور پہنچنے کے بعد وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھاالمناک واقعے کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، ملک کے حالات بگاڑے جا رہے ہیں،مسیحی برادری کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،واقع کوسیاسی رنگ دینے والوں کو شرم آنی چاہیے،اے پی سی میں تمام سیاسی جماعتوں نے متفقہ فیصلہ کیا ہے۔اُن کاکہناتھاکہ ہمارا مقصد ملک میں امن قائم کرنا ہے،ہم امن قائم کرنے کیلئے ہر قدم اٹھائیں گے،یہ انسانیت پر حملہ ہے،اللہ تمام انسانوں کا خدا ہے،ایک سازش کی جارہی ہے کہ ملک دوبارہ 9سال پرانی دلدل میں پھنس جائے۔