تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 17:31

پشاور دھماکے مذاکرات سبوتاژ کرنے کی کوشش ہیں،منورحسن

جیو نیوز - لاہور…امیرجماعتِ اسلامی سید منورحسن نے پشاور دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے مذاکرات سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دیاہے ، اورکہاہے کہ مساجد ، امام بارگاہیں اور اب گرجا گھر بھی محفوظ نہیں رہے ۔منصورہ لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیدمنورحسن نے کہاکہ ملک میں جاری دہشت گردی روکنے کیلئے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جانا چاہیے ،صرف مذاکرات سے ہی مقاصد حاصل کئے جا سکتے ہیں ، منور حسن کاکہناہے کہ عمران خان کا مصروفیات ترک کر کے پشاور جانا اچھی روایت ہے ، انہوں نے کراچی آپریشن کوبغیر ہوم ورک کے قراردیااورکہاکہ اس طرح کے آپریشن سے عوام کا اعتماد اْٹھ جاتا ہے،منورحسن نے کہاکہ فوج اور حکومت کو ایک صفحے پر ہونا چاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.