22 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 17:47
سانحہ پشاور کے خلاف حیدر آباد میں مسیحی برادری کے احتجاجی مظاہرے
جیو نیوز - حیدرآباد…حیدرآباد میں سانحہ پشاور کے خلاف مختلف مسیحی برادری کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے، جبکہ گرجا گھروں میں ہلاک ہونے والوں کے لیئے خصوصی عبادات کی گئیں۔ سانحہ پشاور کے واقعہ کے خلاف مسیحی برادری کی جانب سے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں مختلف مسیحی تنظموں کے نمائند بھی شامل تھے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور صلیب اٹھارکھی تھیں مظاہرین کا کہنا تھاکہ ملک بھر میں مسیحی برداری سمیت کوئی بھی شخص محفوظ نہیں ہے ،مسیحی برادری کے ساتھ ظلم وزیادتی بند کیاجائیں اور انہیں تحفظ فراہم کیاجائے ۔دوسری جانب سانحہ پشاور میں ہلاک ہونے والوں کے لیئے سول لائن مِیں واقع گرجا گھر میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا اس موقعہ پر دعائیں کی گئیں، ایم کیوایم کے ارکان سندھ اسمبلی راشد خلجی،دلاور قریشی، ایم کیوایم کے جوائنٹ انچارج نوید شمسی سمیت دیگر نے مسیحی برادری سے اظہاریکجہتی کیا اور واقعہ پر افسوس کااظہار کیا۔