تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 21:0

پشاور: خود کش حملوں میں مرنے والوں کی مسیحی تدفین جاری

جیو نیوز - پشاور…پشاور میں چرچ پر خود کش حملوں میں مرنے والوں کی تدفین مسیحی قبرستانوں میں جاری ہے۔پشاور چرچ خود کش دھماکوں میں مرنے والوں کی تدفین شریف آباد مسیحی قبرستان اور گورا قبرستان میں کی جا رہی ہے۔ دھماکوں میں 78افراد ہلاک ہوئے جن کی تدفین کا عمل بعد از مغرب شروع ہوا اور رات گئے تک جاری رہا۔ مرنے والوں کے لواحقین قبرستانوں کا رخ کر رہے ہیں جہاں رکت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔مسیحی برداری نے خود کش دھماکوں پرشدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.