22 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 21:33
کراچی پریس کلب کے باہر سول سوسائٹی اور مسیحی برادری کااحتجاج
جیو نیوز - کراچی …کراچی پریس کلب کے باہر سول سوسائٹی اور مسیحی برادری کے تحت پشاور کے علاقے کوہاٹی میں ہونے والے دھماکوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ قومی بین المذاہب ہم آہنگی کونسل آف پاکستان کے تحت پشاور میں مسیحی عبادت گاہ پر خود کش حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ احتجاج میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ساتھ ہی ساتھ پیپلز پارٹی کے جیالیوں نے بھی شرکت کیا۔ احتجاج میں شریک افراد نے بھرپور انداز میں پشاور دھماکوں کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی۔پیپلز پارٹی کے رہنماء قادر پٹیل نے بھی احتجاج کے شرکاء سے خطاب اس موقع پر خواتین کی بھی بڑی تعداد نے احتجاج میں شرکت کی اور اس افسوسناک واقعہ پر آبدیدہ بھی نظر آئیں۔شرکا ء کا کہنا تھا کہ تعلیمی نصاب میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ حکومت اقلیتی برادی اور تمام پاکستانیوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے موئثر اقدامات کرے۔