22 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 21:49
لاہور میں کئی مقامات پر مسیحی برادری کا احتجاج
جیو نیوز - لاہور…پشاور دھماکوں کا دکھ اور دردملک بھرمیں یکساں محسوس کیا جا رہا ہے ،دھماکوں کے بعد لاہور کے کئی مقامات پربھی مسیحیبرادری نے احتجاجی مظاہرے کییاور اپنے غم وغصے کااظہار کیا۔ پشاوردھماکوں کے خلاف لاہورمیں مسیحی برادری کا بڑا احتجاجی مظاہرہ یوحناآبادکے قریب ہوا،جہاں مظاہرین نے فیروز پور روڈ پر ٹریفک بلاک کردی،اورمیٹروبس روک دی۔مسیحی برادری نے لاہور پریس کلب کے سامنے بھی شدیداحتجاج کیااورٹائر جلاکر ٹریفک بلاک کر دی،پنجاب اسمبلی کیسامنے فیصل چوک میں مسیحی برادری نے متاثرین سے یک جہتی اورامن کیلئے شمعیں روشن کیں۔