تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 23:25

سانحہ پشاور:سندھ حکومت کی جانب سے لواحقین کے لئے امداد دینے کا اعلان

جیو نیوز - کراچی …سندھ حکومت نے پشاور بم دھماکوں میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے پانچ ، پانچ لاکھ روپئے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے پشاور دھماکوں کے متاثرین کو امداد کا اعلان کرت ہوئے کہا کہ مسیحی برادری خود کو تنہا نہ سمجھے۔ پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ پشاور سانحے پر پورا ملک سوگوارہے۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں گرجا گھروں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور ہر طرح سے ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.