23 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 3:11
کراچی: ملیر میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن، 31ملزمان گرفتار
جیو نیوز - کراچی… کراچی میں ملیر کے علاقے آسو گوٹھ میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کرکے گینگ وارسے وابستہ 31 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ناصرآفتاب کے مطابق ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جس میں ایس ایم جی، جی تھری اور جدیدہتھیار شامل ہیں۔ ایس ایس پی ناصرآفتاب کے مطابق ملزمان گینگ وار، اغوابرائے تاوان اور بھتاخوری میں ملوث ہیں۔