تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 5:20

پشاور: گرجا گھر حملے کی تحقیقات کیلیے4رکنی کمیٹی تشکیل

جیو نیوز - پشاور…پشاورکے گرجا گھر حملے کی تحقیقات کیلیے4رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔حملہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ بھی تیارکر لی گئی ہے۔ایس پی سٹی پشاور اسمعٰیل کھڑک نے جیو نیوز کو بتایا کہ گرجا گھر حملے کی تحقیقات کیلیے4رکنی کمیٹی بنادی گئی ہے جب کہ اقلیتوں کے تحفظ کیلئے نیا سیکیورٹی پلان بھی بنایا گیا ہے۔ ادھر گرجا گھرخودکش حملوں کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں کی عمریں 20 سے 25 سال کے درمیان ہو سکتی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق عینی شاہدین کے متضادات بیانات سامنے آئے ہیں۔ بعض عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور پولیس کی وردی میں تھے جبکہ کچھ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آوربرقع پوش تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.