تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 6:41

سانحہ پشاور: لاہور اور منڈی بہاء الدین میں احتجاج، سڑکیں بلاک

جیو نیوز - لاہور … پشاور واقعے کیخلاف لاہور کے علاقے ملتان روڈ پر مسیحی برادری کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے، احتجاج کے باعث ملتان روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔ ملتان روڈ پر ٹھوکر نیاز بیگ انٹرچینج کے قریب مسیحی برادری کا احتجاج جاری ہے، مظاہرین پشاور واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کررہے ہیں۔ احتجاج کے باعث ملتان روڈ اور ملحقہ دیگر سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ دوسری جانب منڈی بہاء الدین میں بھی مسیحی برادری نے کرسچن کالونی چوک پر احتجاج کیا، مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی اور پشاور واقعے کے خلاف نعرے لگائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.