تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 7:13

گوجرانوالہ: سیشن کورٹ میں فائرنگ، پیشی پر آیا ملزم ہلاک، 2 زخمی

جیو نیوز - گوجرانوالہ … گوجرانوالہ کی سیشن کورٹ میں مخالفین کی فائرنگ سے پیشی پر آیا ہوا ایک شخص ہلاک اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ نمائندہ جیو نیوز گوجرانوالہ کے مطابق قتل کے ملزمان کو پیشی کیلئے عدالت لایا گیا جب احاطہ عدالت میں موجود مسلح مخالفین نے قیدیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے، مرنے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے اب بھی عدالتی عمارت میں موجود ہیں ، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ، تاحال کوئی بھی ملزم پکڑا نہیں جاسکا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.