تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 7:30

پشاور خود کش حملے: دونوں حملہ آور مرد اور عام کپڑوں میں تھے، پولیس

جیو نیوز - پشاور … پشاور دھماکوں کی تحقیقاتی ٹیم نے چرچ کا دورہ کیا، انویسٹی گیشن حکام کے مطابق دونوں حملہ آور مرد اور عام کپڑے پہنے تھے ۔ نمائندہ جیو نیوز شکیل فرمان علی کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن مسعود خلیل کا کہنا ہے کہ پشاور میں گرجا گھر حملے میں ملوث دونوں افراد مرد اور عام کپڑوں میں ملبوس تھے۔ مسعود خلیل کہتے ہیں کہ پولیس کی وردی اور برقع پوش حملہ آور ہونے سے متعلق باتیں بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کے اعضاء کے نمونے حاصل کئے جائیں گے ، جنہیں ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے لاہور بھجوایا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.