تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 7:30

پشین: سرانان روڈ پر پولیس وین پر بم حملہ، 4 اہل کار جاں بحق

جیو نیوز - پشین … پشین کے علاقے سرانان روڈ پر پولیس وین پر بم حملہ میں 4 اہل کار جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق پشین کے علاقے سرانان روڈ پر بم حملے میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق اور پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے، دھماکے میں جاں بحق اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی جگہ کے قریب مشکوک گاڑی کھڑی ہے جسے پولیس اور لیویز اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.