تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 9:22

پشین:پولیس وین پر بم حملہ ، جاں بحق اہلکاروں کی تعداد 5 ہوگئی، 3 زخمی

جیو نیوز - پشین … پشین میں سرانان روڈ پر پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 5 اہل کار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق سی آئی اے پولیس اہلکار پشین کے قریب سرانان روڈ پر معمول کے گشت پر تھے کہ ان کی وین کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا ، جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے اور گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئیم زخمیوں اور جاں بحق اہلکاروں کو فوری طور پر سول اسپتال پشین منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس اور لیویز نے سرانان روڈ اور کلی سنگر کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.