23 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 11:16
پشاور حملہ طالبان سے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے، فضل الرحمان
جیو نیوز - کوئٹہ … جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پشاور گرجا گھر میں خود کش حملہ ملک میں طالبان سے مذاکرات کو سبوتاثر کرنے کی کوشش ہے۔ اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچنے کے بعد ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت میں مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا کہ پشاور میں گرجا گھر میں خود کش حملہ بڑا سانحہ ہے، اس سے پاکستان کے تشخص کو تباہ کیاگیاہے۔ ان کا کہناتھا کہ یہ واقعہ کون سے اسلام کی خدمت ہے۔ اس موقع پر ان کا یہ بھی کہناتھا کہ یہ واقعہ ایسے موقع پر پیش آیا جب وزیراعظم میاں نواز شریف اقوام متحدہ میں ڈرون حملوں کیخلاف اپنا موٴقف پیش کرنے جارہے تھے، اب ان کی بات میں وہاں کیا وزن ہوگا۔