تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 12:20

مظاہرین احتجاج کے دوران توڑپھوڑ سے گریز کریں، صدر بشپ چرچ

جیو نیوز - کراچی … صدر بشپ چرچ آف پاکستان نے مظاہرین سے اپیل کی ہے کہ احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ سے گریز کریں، ان کا کہنا ہے کہ بعض شرپسند عناصر پر امن مظاہروں میں توڑ پھوڑ کررہے ہیں۔ صدر بشپ چرچ آف پاکستان نے پشاور واقعے پر احتجاج کرنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مظاہروں کے دوران توڑپھوڑ سے گریز کریں، چرچ پر خود کش حملوں کیخلاف پر امن احتجاج کرنا ہمارا حق ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پر امن مظاہروں میں بعض شرپسند عناصر گھس کر توڑ پھوڑ کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.