تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 12:20

ملا برادر کو چھوڑنے کا تحفہ چرچ پر حملے کی صورت میں ملا، رحمان ملک

جیو نیوز - پشاور … سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ملا برادر کو چھوڑنے کا تخفہ چرچ پر حملے کی صورت میں ملا ہے، لشکر جھنگوی سے مقابلے کا وقت آگیا ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات ناکام بنانے اور ملک کا امیچ خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔رحمان ملک نے کہا کہ ملا برادر کو چھوڑنے کا تحفہ چرچ پر حملے کی صورت میں ملا، لشکر جھنگوی سے مقابلے کا وقت آگیا۔ اس سے قبل سابق وزیر داخلہ پشاور دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کیلئے جب لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچے تو انہیں مظاہرین نے گھیر لیا جس پر وہ بھاگ کھڑے ہوئے ، مظاہرین بھی ان کے پیچھے بھاگے تاہم رحمان ملک نے چیف ایگزیکٹو کے دفتر میں پناہ لی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.