تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 12:36

چرچ حملے کیخلاف خیبرپختونخوا اسمبلی کے باہر احتجاج، مظاہرین کی توڑ پھوڑ

جیو نیوز - پشاور … پشاور میں چرچ پر حملے کیخلاف خیبر پختونخوا اسمبلی کے باہر احتجاج کیا جارہا ہے، وزراء اور مسیحی برادری کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے بعد مظاہرین کی جانب سے گاڑیوں پر پتھراوٴ کیا گیا جبکہ پولیس نے ہوائی فائرنگ کی ۔ پشاور میں خیبر پختونخوا کے وزراء اور احتجاج کرنے والی مسیحی برداری کے مذاکرات ناکام ہوگئے جبکہ مسیحی برادری نے مطالبہ کیا ہے کہ گرجا گھروں میں پولیس کی بجائے فوج تعینات کی جائے۔ مظاہرین کی جانب سے گاڑیوں پر پتھراوٴ کیا گیا جس کے نتیجے میں کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے دوسری جانب پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی۔ خود کش حملوں کے خلاف احتجاج کے باعث پشاور کے جی ٹی روڈ، جیل روڈ، ملک سعد فلائی اوورٹریفک کیلئے بند کردیئے گئے ہیں جبکہ خیبر بازار اور خیبر روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.