تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 12:52

کراچی : رینجرز و پولیس کی کارروائیاں، 53 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

جیو نیوز - کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی کارروائیوں کے دوران 53 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں 10 کارروائیوں کے دوران 53 افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ ، منشیات اور ٹرک برآمد کرلیا ہے۔ رینجرز نے مہران ٹاوٴن، بلوچ کالونی، حاجی مراد گوٹھ، قائد آباد، گبول پارک ، تیسر ٹاوٴن، بنارس چوک میں کارروائیاں کرکے بھتا خوروں اور ٹارگٹ کلرکو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان کا تعلق سیاسی جماعتوں اور لیاری گینگ وار سے ہے، جبکہ پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی کے دوران پرانی سبزی منڈی کے علاقے سکھیاں گروٴانڈ سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جس کی نشاندہی پر مزید 3 ملزمان کو گرفتار کرکے سیبوں سے بھرا ٹرک، اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق پیپلزامن کمیٹی کے درویش گروپ سے ہے۔ اس کے علاوہ ابولحسن اصفہانی روڈ پر پولیس مقابلے کے بھتا وصولی کیلئے آنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، فائرنگ سے دکان کا مالک بھی زخمی ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.