23 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 14:28
سانحہٴ پشاور:ہر فیصلے میں اپوزیشن حکومت کے ساتھ ہے،خورشیدشاہ
جیو نیوز - اسلام آباد…پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم چین گئے توپاکستان میں چینیوں کاقتل ہوا، امریکاروانہ ہوئے توپشاورکاسانحہ ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ سب کومتحدہوکر ملک دشمن عناصر کا مقابلہ کرنا ہوگا، ہمیں کمزور ہوئے بغیر اپنے فیصلے کرنے ہوں گے۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ حکومت کے ہر فیصلے میں اپوزیشن حکومت کے ساتھ ہے، یہ لڑائی انسانوں اور درندوں کے درمیان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھماکے کے بعد سامنے آنے والا عوامی جذبہ امیدکی کرن ہے، بات چیت کا مطلب کسی کے سامنے گھٹنے ٹیکنا ہرگز نہیں۔