تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 15:16

قومی، صوبائی اسمبلیزکے 208ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا دیں

جیو نیوز - اسلام آباد…پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیز کے 208ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں،958ارکان اب بھی باقی ہیں۔ الیکشن کمیشن میں اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے لیے پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیز کے ارکان کو 30ستمبر کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق جن ارکان نے اپنے مالی اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی ہیں ان میں سینیٹ کے 31، قومی اسمبلی کے59 ،پنجاب اسمبلی کے 86، سندھ کے 20، خیبر پختونخوا کے 4اوربلوچستان اسمبلی کے 8ارکان شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.