تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 16:21

پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے

جیو نیوز - راولپنڈی…پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں ،لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان کو کور کمانڈر لاہور تعینات کردیا گیا۔عسکری ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل کو ملٹری سیکریٹری جی ایچ کیو جب کہ لیفٹیننٹ جنرل خالد اصغر کو سی اینڈ آئی ٹی کا سربراہ تعینات کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میجر جنرل جاوید بخاری جی او سی 17 ڈویژن جبکہ میجر جنرل عابد کاہلو کو جی او سی 40 ڈویژن مقرر کیا گیا ہے۔میجر جنرل احمد حیات کا تبادلہ آئی ایس آئی میں کر دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.