تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 16:37

کوٹلی میں چارسالہ بچہ بدفعلی کے بعدقتل، دوملزمان گرفتار

جیو نیوز - کوٹلی…کوٹلی آزادکشمیر میں 4 سالہ بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر لاش برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا4 سالہ بچہ چار روز سے لاپتہ تھا، جس کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ سہنسہ میں درج کرائی گئی، پولیس نے بچے کی تلاش شروع کی ، اور شک پر محلے کے دو نوجوانوں زاہد اور مقصود کو حراست میں لیا، دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کہ انہوں نے بچے کے ساتھ بدفعلی کی تھی اور پکڑے جانے کے خوف سے بچے کو قتل کر کے لاش کنویں میں پھینک دی۔پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر بچے کی لاش کنویں سے برآمد کر لی اور پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل اسپتال منتقل کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.