تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 17:25

سندھ اسمبلی میں نومولود بچوں کی لازمی اسکریننگ کا بل متفقہ منظور

جیو نیوز - کراچی…سندھ اسمبلی نے نومولود بچوں کی لازمی اسکریننگ سے متعلق بل اتفاق رائے سے منظورکرلیا ہے ،جس کے تحت بہرے پن کے منفی اثرات کے خاتمہ کیلئے نومولود بچوں کی قوت سماعت کی اسکریننگ ہوگی ۔ بل کے تحت24سے 72گھنٹوں کے نومولود بچوں کے قانونی ورثاء اپنے مذہبی عقائد کی بنیاد پر اس اسکریننگ سے انکار کرسکتے ہیں لیکن انہیں اس کیلئے تحریری حلف نامہ دینا ہوگا۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ نومولود بچوں کی اسکریننگ سے قوت سماعت و گویائی میں کمی اوربیماریوں کی نشاندہی ہوگی جو صحت مندمعاشرے کی تشکیل کی جانب اہم پیش رفت ہوگی، اپوزیشن ارکان نیبھی بل کی حمایت کرتے ہوئے اسے عوامی مفاد میں قراردیا ، تاہم بل کی کاپیاں فراہم نہ کیے جانے پر اعتراض کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.