تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 17:58

سانحہ پشاورکے بعدصوبائی اسمبلی کااجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع

جیو نیوز - پشاور…سانحہ پشاورکے بعد اپوزیشن کے 35 اراکین نے اسمبلی کااجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرادی ہے۔ریکوزیشن عوامی نیشنل پارٹی اورمسلم لیگ ن سمیت اپوزیشن کے 35 اراکین نے جمع کرائی ہے۔ریکوزیشن میں کہاگیاہے کہ سانحہ کوہاٹی کے نتیجے میں بے گناہ انسانی جانوں کاضیاع ہواہے جوقابل مذمت ہے۔ریکوزیشن کے مطابق صوبے میں مخدوش امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر خیبرپختونخوااسمبلی کااجلاس جلدازجلدطلب کیاجائے۔ اوراجلاس میں صرف سانحہ کوہاٹی پر بحث کی جائے۔اس سے قبل عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈرسردارحسین بابک نے اسمبلی سیکریٹریٹ میں سانحہ کوہاٹی سے متعلق تحریک التواء بھی جمع کرادی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.