23 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 19:2
گرجا گھر میں دھماکے قرآن وسنت کے منافی ہیں،علمائے دیوبند
جیو نیوز - کراچی…سانحہ پشاورپرعلمائے دیوبند نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور کی بھر پورمذمت کرتے ہیں،اِس قسم کے اقدامات قرآن وسنت کے احکامات کی خلاف و رزی ہیں۔مفتی تقی عثمانی،ڈاکٹرعبدالرزاق،مولاناسلیم اللہ اورمولانامفتی رفیع عثمانی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اِس قسم کے حملے اسلام اورپاکستان کوبدنام کرنے کے مترادف ہیں،چرچ پرحملہ یقیناًاسلام اورملک دُشمن سازش کے تحت ہواہے،قرآن وسنت میں تمام شہریوں کی جان ومال کوتحفظ دینے کاکہاگیاہے۔علماء دیوبندی کا کہنا ہے کہ بے گناہ شہریوں کوڈرون حملوں کے ذریعے نشانہ بنایاجارہاہے۔