تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 19:18

الطاف حسین کے پوپ فرانسس، آرچ بشپ آف کنٹربری کے نام تعزیتی خطوط

جیو نیوز - لندن…ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے پوپ فرانسس اورآرچ بشپ آف کانٹربری جسٹن ویلبی (Justin Welby) کے نام تعزیتی خطوط لکھے ہیں۔جن میں پشاور چرچ میں بم دھماکوں کی مذمت اوراس المناک سانحے میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد کے ہلاک وزخمی ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ان شخصیات کے نام خطوط میں الطاف حسین نے کہاہیکہ اتوارکے دعائیہ اجتماع کے دوران چرچ میں دہشت گردی کا واقعہ غیرانسانی، سفاکیت ،کھلی بربریت اورانسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ انھوں نے ایم کیوایم کی جانب سے دہشت گردی کا شکار متاثرہ مسیحی خاندانوں سے دلی ہمدردی کااظہارکیااورپاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے مسیحوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں اپنے بھرپورتعاون کا یقین دلایاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.