23 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 20:39
آیت اللہ علی خامنہ ای کے نمائندہ سید مجتبیٰ حسینی کا دورہ کراچی
جیو نیوز - کراچی… رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے نمائندہ خصوصی برائے شام آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں ، اس موقع پر انہوں نے کراچی میں معروف عالم دین علامہ طالب جوہری سے ملاقات کی اور قومی و بین الاقوامی صورت حال سمیت شام کے حالات پر تفصیلی بات چیت کی ، ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماعلامہ شفقت شیراز ی، صوبائی رہنماعلامہ صادق رضا تقوی ، علامہ دیدار علی جلبانی اور علامہ علی انور جعفری بھی موجود تھے ، قبل ازیںآ یت اللہ مجتبیٰ حسینی نے قبرستان شہداء وادی حسین گئے اور فاتحہ خوانی کی ۔مزید برآں انھوں نے مرکزی تنظیم عزاء ماتمی انجمنوں کی فیڈریشن کے عہدیداران کے ساتھ ملاقات کی۔ وفد کی قیادت سلمان مجتبیٰ نقوی کر رہے تھے ، آیت اللہ مجتبیٰ حسینی نے مجلس ذاکرین امامیہ کے سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر زاکرین امامیہ کے سربراہ علامہ نثار احمد قلندری نے آیت اللہ مجتبیٰ حسینی کا آمد پر شکریہ ادا کیا، مجلس وحدت مسلمین کے رہنماحسن ہاشمی ، رضا نقوی آصف صفوی ، مبشر حسن اور میثم عابدی بھی وفد میں شامل تھے ۔