23 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 21:11
پشاورواقعہ کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے، بشپ صادق ڈینیئل
جیو نیوز - کراچی…کراچی میں ٹری نیٹی چرچ میں میں مسیحی برادری نے بشپ صادق ڈینیئل کی سرابراہی میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ پشاور واقعے کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لا یا جائے۔کراچی میں ٹری نیٹی چرچ میں میں مسیحی برادری نے بشپ صادق ڈینیئل کی سرابراہی میں پریس کانفرنس کی جس میں جماعت اسلامی کے نعمت اللہ خان،اے این پی بشیر جان اور پی پی پی پی کے تاج حیدر نے بھی شرکت کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے بشپ صادق نے کہا کہ ملک دشمن عناصر نے اپنے انتہائی گھناؤنے عزائم کو جس طرح عملی شکل دی اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔آج ہمارے مسلمان بہن بھائی ہمارے دُکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔جس سے ہمیں بڑی تقویت ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس حادثے کا شکار ہونے والوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ اس واقعہ کی ہر سطح پر کاروائی کر کے ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔