تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 21:27

سانحہ پشاور نے پاکستان کے امیج کو بری طرح متاثر کیا ،گورنرپنجاب

جیو نیوز - لاہور…گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پشاور چرچ دھماکوں نے پاکستان کے امیج کو بری طرح متاثر کیا ہے۔لاہور میں پنجاب لائبریری ہال کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ اس وقت رونما ہوا جب وزیراعظم میاں نواز شریف اقوام متحدہ میں خطاب کے لئے جا رہے تھے۔چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری کو پورا یقین دلاتے ہیں کہ ان کے غم میں ہر پاکستانی برابر کا شریک ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.