23 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 21:29
قومی اسمبلی میں سانحہ پشاور پر قرارداد مذمت متفقہ طور پر منظور
جیو نیوز - اسلام آباد…قومی اسمبلی میں سانحہ پشاور پر قرارداد مذمت متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ، قرارداد میں واقعہ پرسخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چرچ پر حملہ صرف مسیحی برادری پر نہیں بلکہ پوری قوم پر حملہ ہے سانحہ پشاور پر قومی اسمبلی میں قرارداد مذمت وفاقی وزیر زاہد حامد نے پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ قرارداد میں کہاگیاہے کہ اتوار کے روز پشاور میں چرچ پر حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 81 افراد مار ے گئے جب کہ 137 زخمی ہوئے ، ایوان اس کی بھرپور مذمت کرتاہے۔قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت مساجد اور تمام عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے اقدامات کرے اور خیبرپختوانخواحکومت اسلام اور آئین کے مطابق اقلیتوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کرے، دہشت گردی کے متاثرین کی مکمل امداد اور معاونت کی جائے۔