تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 22:15

سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے ، کئی افسران ایس ڈی پی او تعینات

جیو نیوز - کراچی …سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں اور متعدد پولیس اہلکاروں کو ایس ڈی پی او تعینات کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق شبیر بلوچ ایس ڈی پی او حیدرآباد، علی انور شاہ ایس ڈی پی او نوری آباداور اللہ بچایو ایس ڈی پی او ہالا تعینات کیا گیا ہے۔محمد شریف شیر ایس ڈی پی او سعید آباد مٹیاری، غلام علی چانڈیو ایس ڈی پی او خانوٹ، عبدالطیف پیر زادہ ایس ڈی پی او ٹنڈو جام مقرر کیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر اسد اللہ ایس ڈی پی او ٹھٹہ، جمعہ خان پنور ایس ڈی پی او گھارو، راجہ محمد امجد ایس ڈی پی او سجاول،محمد ہاشم خواجہ ایس ڈی پی او بدین، حامد علی سہتو ایس ڈی پی او دولت پور، سکندر قادر ایس ڈی پی او جتو اور مہر علی چھاگیرانی کو ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر میرپور خاص تعینات کیا گیا ہے۔ علی بخش ایس ڈی پی او نصیر آباد، انصار علی مٹھیانی ایس ڈی پی او وا رہ اور فدا حسین انور آگرہ جبکہ محمد چھٹل مہر ایس ڈی پی او سائٹ سکھر اور رضی خان المانی ایس ڈی پی او سوبھوڈیرو تعینات کئے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.