23 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 22:31
فیاضی انٹرنیشنل کمپنی کے 13ڈائریکٹرز کی کل نیب میں طلبی
جیو نیوز - اسلام آباد…مضاربہ فراڈ کیس میں نیب راولپنڈی نے فیاضی انٹرنیشنل کمپنی کے 13ڈائریکٹرز کو کل طلب کرلیا ہے ، اب تک متاثرین کے3ارب روپے کے کلیمزنیب کو موصول ہوچکے ہیں۔ جیو نیوز کو نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈی جی نیب راولپنڈی صبح صادق کی ہدایت پر فیاضی انٹرنیشنل کمپنی کے تین ڈائریکٹرز نثار محمد خان، اسد محمد خان اور مفتی احسان کے نام ای سی ایل پر ڈال دیے گئے ہیں۔ باقی ڈائریکٹرز کو کل پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیاہے۔ مضاربہ فراڈ کیس میں ملزم مفتی احسان پہلے ہی نیب کے زیر تفتیش ہے جس کے اثاثے بھی ضب کیے گئے ہیں تا کہ متاثرین کو ادائیگیاں کی جا سکیں۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کیس میں دو بھائی نثار محمد خان اور اسد محمد خان سب سے اہم کردار ہیں جن کے پاس عوام سے لوٹی گئی تمام رقم موجود ہے۔