تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 23:3

نیپرا کا پن بجلی کی پیداوار میں 2140 میگا واٹ اضافے کا خواب چکنا چور

جیو نیوز - اسلام آباد…قائم مقام چئیر مین نیپرا نے کہا ہے کہ پن بجلی کی پیداوار میں 2140 میگا واٹ اضافے کے لیے اب تک 14نجی کمپنیز کوٹیرف دیا گیا لیکن صرف 4 کمپنیز نے کام شروع کیا ہے اور پن بجلی کی پیداوار 186میگاواٹ بڑھ پائی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی وبجلی کا اجلاس چیئرمین زاہد خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ قائم مقام چیئرمین نیپرا خواجہ محمد نعیم نے کمیٹی کو بتایا کہ پشاور ہائی کورٹ سے حکم امتناعی کی وجہ سے سن 2000 سے خیبر پختونخوا میں بجلی کی قیمت بڑھی اور نہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ لاگو ہو رہی ہے۔ سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ غیرمعینہ مدت تک حکم امتناعی نہیں ہونا چاہیئے۔ کمیٹی چیئر مین سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ کے ای ایس سی انتظامیہ بار بار بلانے کے باوجود اجلاس میں نہیں آرہی ،معاملہ سینیٹ کو بھیج دیں گے۔سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ پنجاب میں لوڈ شیڈنگ نے صنعتیں تباہ کردی ہیں ، پیسے لے کر صنعتوں کو بجلی دی جا رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.