تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 23:19

پنجاب : انٹر کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

جیو نیوز - لاہور…پنجاب میں انٹرمیڈیٹ بورڈز نے انٹر کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ،سرگودھا میں پہلی اور دوسری پوزیشن جڑواں بھائیوں نے حاصل کرلی۔پانچ منٹ کے بعد پیدا ہونے والے چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو پانچ نمبروں سے پیچھے چھوڑدیا۔سرگودھا بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹر کے سالانہ امتحانات میں پی اے ایف پبلک اسکول کے حاذق امجد نے 1021 نمبر لے کر پہلی جبکہ وہاج امجد نے 1016 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ یہ ہونہار طالب علم جڑواں بھائی بھی ہیں ، اور ان کی پیدائش میں صرف پانچ منٹ کا فرق ہے۔ لیکن وہاج سے پانچ منٹ چھوٹا بھائی حاذق امتحان میں 5 نمبر زیادہ لے کر بازی لے گیا۔بہاول پور میں ماہین ذوالفقار اور ڈی جی خان میں جویریہ منظور نے 1027 ، ملتان میں فرحین فاطمہ نے 1040 ، گوجرانوالہ میں لبابہ مختار نے 1031 ، فیصل آباد میں انجینئرنگ گروپ کے انس طارق اور میڈیکل گروپ کے محمدکمال سبحانی نے 1034 نمبر لے کر مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.