تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 0:8

کراچی: فائرنگ کے واقعات میں2 افراد جاں بحق

جیو نیوز - کراچی…نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی کے قریب کار پر فائرنگ کی سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نارتھ کراچی میں کار میں سوار 3افراد کو موٹر سائیکل ملزمان نے روکا اور نقدی اور موبائل فون چھین لئے، جس کے بعد فائرنگ کردی فائرنگ سے نجف نامی شخص جاں بحق ہوا۔جبکہ اس کے ساتھ موجود ارسلان اور شاہ رخ نامی افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ناظم آباد میں بھی فائرنگ سے ایک اور شخص کی جان لے لی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.