24 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 0:56
سانحہ پشاور، مرنے والوں کی یاد میں دعائیہ تقریبات، شمعیں روشن
جیو نیوز - پشاور…سانحہ پشاور اپنے پیچھے دکھ کی پرچھائیاں چھوڑ گیا، ملک بھر میں فضا سوگ وار ہے،مرنے والوں کی یاد میں مختلف شہروں میں دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیااورشمعیں روشن کی گئیں۔سانحہ پشاور میں جا ں بحق ہونیو الے اپنی یادیں چھوڑ کر دنیا سے رخصت ہوگئے،ان کے لواحقین کی آنکھوں میں نہ تھمنے والا آنسووٴں کا سیلاب ہے ،کسی ماں نے اپنے پیارے بیٹے کو ہمیشہ کے لیے رخصت کیا توکسی باپ نے بیٹے کو خود قبر میں اتارا ،دہشت گردی کی سازش کا شکار ہونے والوں کی یاد میں حیدر آباد میں ایم کیو ایم کی جانب سے شمعیں روشن کی گئیں۔گوجرانوالہ میں ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی نے شمعیں روشن کرکے مسیحی برادری سے اظہاریکجہتی کیا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم اْن کے ساتھ ہے۔ملتان کے علاقے کینٹ کے چرچ میں موم بتیاں جلاکرمرنے والوں کے لواحقین کو صبر عطاکرنے کی دعا کی گئی ۔سیالکوٹ کے علامہ اقبال چوک پر مرد اور خواتین نے سانحہ پشاور میں جاں بحق ہونے والوں کی یادمیں شمعیں روشن کرتے ہوئے دعا کے لیے ہاتھ بلند کیے۔بنو ں کے شہریوں نے بھی مسیحی برادری سے شمعیں روشن کرکے یکجہتی کا اظہار کیا۔