تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 0:56

لاہور: گھریلو تنازعہ پر بھائی نے چھریوں کے وار کرکے بہن کو قتل کردیا

جیو نیوز - لاہور…لاہور کے علاقے کوٹ عبدالمالک میں گھریلو تنازعہ پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا،ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس کے مطابق کوٹ عبدالمالک کی رہائشی 13سالہ نورین کا اپنے بھائی ندیم سے جھگڑا ہوگیا جس پر ندیم نے طیش میں آکر نورین کو چھریوں کے وار کے قتل کردیا جبکہ ندیم موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاوٴس بھجوا دی اور ندیم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.