تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 1:12

کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس آپریشن، ٹارگٹ کلر سمیت 18 ملزمان گرفتار

جیو نیوز - کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے بینک ڈکیت اور ٹارگٹ کلر سمیت 18 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔۔پیرآباد کے علاقے میں چاٹی ہوٹل کے قریب سے ایک مبینہ ٹارگٹ کلرکو گرفتار کرلیا گیا،ملزم کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور 9 ایم ایم پستول بھی ملی ہے،پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم نے پاپوش اور شارع نور جہاں میں فائرنگ کرکے پیپلز پارٹی کے 3کارکنوں کو بھی قتل کیا ہے،گرفتار ملزم سائٹ ایریا میں ہونے والی 16 لاکھ روپے کی بینک ڈکیتی میں بھی ملوث ہے،جبکہ گرفتار ملزم دواوٴں کی کمپنی سے ماہانہ 90 ہزار روپے بھتہ بھی وصول کرتا رہا ہے،سلطان آباد کے علاقے میں کرائم برانچ نے چھاپہ مارکر ڈکیتی میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان لوٹ مار کی کئی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔۔ڈی ایس پی طارق مغل کے مطابق بلوچ کالونی سے قتل اور منشیات فروشی سے وابستہ 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے اتحاد ٹاوٴن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ایس پی کلفٹن سرفراز نواز نے بتایا کہ تھانہ بوٹ بیسن کی حدود میں پولیس مقابلے کے بعد 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،گرفتار کئے جانے والے ملزمان کے قبضے سے پستول،خنجر اور منشیات ملی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.