تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 3:21

جنرل اسمبلی سے خطاب کے لئے وزیراعظم نواز شریف نیویارک پہنچ گئے

جیو نیوز - نیویارک… نیویارک میں وزیراعظم نواز شریف اہم رہنماوٴں سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف آج سب سے پہلے امریکی صدر بارک اوباما کی تقریر سننے کے لئے اقوام متحدہ جائیں گے۔ذرائع کے مطابق نیویارک میں وزیراعظم نواز شریف اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات 26 ستمبر کو ہوگی۔ وزیراعظم نواز شریف بل گیٹس سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ 29 ستمبر کی صبح وزیراعظم نواز شریف کی بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ یہ ملاقات ناشتے کی میز پر ہوگی۔وزیر اعظم ایسے وقت نیو یارک پہنچے ہیں جب پشاور کے گر جا گھر دھماکوں میں 80 سے زائد افراد جاں بحق کر دیے گئے۔ نیو یارک آئے مشیر خا رجہ سرتاج عزیز نے جیو نیوز سے بات چیت میں کہاکہ عالمی برادری کو یقین دلائیں گے کہ اقلیتیوں کے تحفظ کے لیے پر عزم ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.