24 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 4:57
قصور:چار بچوں سمیت خودکشی کی کوشش کرنیوالی خاتون کا جوڈیشل ریمانڈ
جیو نیوز - قصور…قصور میں مقامی عدالت نے چار بچوں سمیت نہر میں کود کر خودکشی کی کوشش کرنے والی بیوہ خاتون کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پولیس کے مطابق رکن پورہ تھانہ صدر پتوکی کی رہائشی غربت اور حالات کی ستائی بیوہ رانی بی بی اپنے چار بچوں 3 سالہ حیدر،8سالہ سعدیہ،10 سالہ عظمیٰ اور 12 سالہ اسد کے ساتھ گھر سے نکلی اور چھانگامانگا کے علاقے میں نہر میں چھلانگ لگا دی تھی، اس دوران دو بچوں نے بھاگ کر جان بچالی جبکہ دو ڈوب گئے۔رانی بی بی کو لوگوں نے زندہ نکال لیا جبکہ ایک بچے کی لاش مل گئی اور دوسرے کی تلاش جاری ہے۔پولیس نے رانی کے دیور کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے رانی کو جیل بھیج دیا ہے۔