تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 5:46

سیالکوٹ: بچوں کو اغوا کرکے بھیک منگوانے والا گروہ پکڑاگیا،8بازیاب

جیو نیوز - سیالکوٹ… بچوں کو اغوا کرکے بھیک منگوانے پر مجبور کرنے والا گروہ پکڑلیا گیا۔پولیس نے سیالکوٹ میں بھکاریوں کے مرکزی اڈے پر چھاپہ مارکر 8 بچے بازیاب کرالئے،چھاپہ سیالکوٹ میں کینٹ کے علاقے عزیزشہید روڈپربھکاریوں کے اڈے پر ماراگیا جہاں بچوں کو معذورکرکے بھیک منگوائی جاتی تھی۔بازیاب کرائے گئے بچوں کی عمر یں 5 سے 10سال کے درمیان ہیں۔ان بچوں کو بہاول پوراور دیگر شہروں سے اغوا کیا گیا ۔کارروائی کے دوران 14 خواتین سمیت 27ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.