تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 6:51

کراچی میں قتل کی وارداتوں میں ملوث 21افراد نواب شاہ سے گرفتار

جیو نیوز - نواب شاہ…کراچی میں قتل کی وارداتوں میں ملوث 21افراد کو نواب شاہ سے گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر نواب شاہ کے سنتا سنگھ محلے اور پریل شاہ میں چھاپے مارے گئے ،چھاپوں کے دوران 21 ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ اور غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی ۔پولیس کایہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار کئے جانے والے ملزمان کراچی میں قتل کی وارداتوں میں ملوث ہیں ان کاتعلق کراچی میں ناگوری محلے سے ہے ۔ کراچی میں جا ری آپریشن کے بعد جرائم میں ملوث افراد اندرون سندھ کے دیگر شہروں اور دیہات میں منتقل ہو گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.